لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پرسماعت کی


عدالت نے حلقہ این اے81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے گوجرنوالہ میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں کامیاب قرار دیئے گئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بدھ کو سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے لیکن الیکشن کمیشن نےدوبارہ گنتی پراظہر قیوم کو کامیاب قراردے دیا، دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے
عدالت عالیہ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسزجاری کر دیئے ہیں۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل





