جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 ، پی سی بی اور ابوظہبی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

ابوظہبی : ابوظہبی انتظامیہ بھارتی براڈ کاسٹرز کے 10 روزہ قرنطینہ پر بضد ہیں ، پی سی بی کے اعلیٰ افسران ابو ظہبی حکام کو منانے کیلیے کوشاں ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 ، پی سی بی اور ابوظہبی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
پی ایس ایل 6 ، پی سی بی اور ابوظہبی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور ابوظہبی انتظامیہ کےدرمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ابوظہبی انتظامیہ بھارتی براڈ کاسٹرز کے 10 روزہ قرنطینہ پر بضد ہیں ،جبکہ  پی سی بی کے اعلیٰ افسران ابو ظہبی حکام کو منانے کیلیے کوشاں ہیں ۔

جی این این کے مطابق  پی سی بی انتظامیہ کی متعلقہ حکام سے بھارتی براڈ کاسٹرز کے 7روزہ قرنطینہ کی درخواست کی گئی ہے۔ ابو ظہبی حکام نے 7 روزہ قرنطینہ کی اجازت دی تو ایونٹ 7 جون سے شروع ہو سکے گا ۔اجازت نہ ملنے کی صورت میں ایونٹ کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز ابوظہبی کی وازت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو دوبئی بھیج دیا تھا،بھارتی براڈ کاسٹرز کو ایس او پیز کیخلاف پر ابوظہبی کے ہوٹل سے نکالا گیا تھا۔

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 72742 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll