پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی قواعد و ضوابط کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی بھی ہدایت کی


اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں چین کے باشندوں کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی قواعد و ضوابط کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کیلئے جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ انسداد دہشت گردی کے صوبائی اداروں کو مزید بہتربنانے کیلئے صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے۔
انہوں نے ملکی کی سلامتی خصوصاً مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے سکیورٹی اقدامات اور ماہانہ اجلاسوں کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 6 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 hours ago






