جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو نامعلوم افراد کی جانب سے مشکوک خط موصول

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری  ہے اور آج سپریم کورٹ کے مزید ججز کو لکھے گئے خط بھی سامنے آگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو نامعلوم  افراد کی جانب سے مشکوک خط موصول
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری  ہے اور آج سپریم کورٹ کے مزید ججز کو لکھے گئے خط بھی سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیے، تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کو موصول خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے، تمام خط ایک ہی تاریخ کوآئےتھے،کچھ ججزکواب ملےہیں

 

یا د رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججوں کے نام پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط آئے تھے، ان ججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا سلسلہ جاری  ہے اور آج سپریم کورٹ کے مزید ججز کو لکھے گئے خط بھی سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیے، تمام خطوط کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کو موصول خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے، تمام خط ایک ہی تاریخ کوآئےتھے،کچھ ججزکواب ملےہیں

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججوں کے نام پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط آئے تھے، ان ججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں  ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط مل گیا جس کے بعد اب تک لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججوں کو مشکوک خطوط مل چکے جب کہ سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہوئے تھے۔

 

 

 

چیف جسٹس عامرفاروق نے بتایا تھا کہ خطوں میں اینتھراکس کا بتایا گیاہے، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے تاہم خط کسی خاتون اپنا ایڈریس لکھے بغیر ججوں کو ارسال کیے جبکہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین کی جانب سے بھیجے گئے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے بتایا تھا کہ خطوں میں اینتھراکس کا بتایا گیاہے، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے تاہم خط کسی خاتون اپنا ایڈریس لکھے بغیر ججوں کو ارسال کیے جبکہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین کی جانب سے بھیجے گئے۔

پاکستان

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے، وزیر منصوبہ بندی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کواس وقت غیراعلانیہ جنگ کا سامناہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، 2013  میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی  اس کے علاوہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں،  2017  میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا، آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے، یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll