جی این این سوشل

کھیل

نیشنل بنک کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے دبئی کرکٹ سیریز میں معاونت

یہ میچز دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیشنل بنک کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے دبئی کرکٹ سیریز میں معاونت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان( این بی پی) نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو معاونت فراہم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں شرکت کے لئے سپانسر کیا ہے۔

این بی پی سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ میچز دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے۔ سیریز نے بلائنڈ کرکٹرز کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا اور بصارت سے محروم کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے بارے میں عوامی آگاہی پیداکی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل، پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی بانی رکن ہے۔ این بی پی گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پی بی سی سی کے ساتھ شراکت داری میں پاکستان بھر میں بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لئے ٹی 20 کرکٹ میچز کا انعقاد کروا رہا ہے۔

جرم

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے۔

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہیں، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دو دنوں میں ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کردیا گیا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے اسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 نافذ العمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس  کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 نافذ العمل ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کمیٹی کا کئی بار کوئی رکن دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں، کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی بھی جج کو نامزد کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قانون کی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا جب کہ حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ کی کارروائی عوام کے لئے دستیاب ہوگی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہندوستانی کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہندوستانی   کمانڈر کا  پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

راولپنڈی: ایک ہندوستانی اعلیٰ کمانڈر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنوبی سوڈان میں فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن، بھارت سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں پاکستانی امن فوجیوں کی تعریف کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ موہن نے خصوصی طور پر بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کا اعتراف کیا۔

فورس کمانڈر کی پہچان بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔

پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں انجینئرز کے مشکل کام کیے ہیں جو پاکستانی امن دستوں کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ "پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا اور سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں میں 250,000 سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs) کی حفاظت کی۔"


آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو پورا کرنے میں مدد کی جا سکے۔

جنوبی سوڈان نے بحیثیت قوم اپنی زندگی کا تقریباً نصف حصہ جنگ میں گزارا ہے اور سیاسی طور پر محرک نسلی تشدد کے پھیلنے سے وہ بدستور پریشان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll