کیوی پھل مزاج میں بہتری کے لیے انتہائی مفید ہے،رپورٹ

کیوی کے باقائدہ استعمال سے طبعیت اور مزاج میں چار روز کے اندر بہتری دیکھی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Apr 6th 2024, 1:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیوی پھل مزاج میں بہتری کے لیے انتہائی مفید ہے،رپورٹ

اوٹاگو: نیو زی لینڈ کے ماہرین صحٹ نے کہا ہے کہ کیوی پھل مزاج میں بہتری کے لیے انتہائی مفید ہے، نیو زی لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف اوٹاگو کی ٹیم نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کیوی پھل کھانے سے چار دنوں کے اندر مزاج میں بہتری لا سکتا ہے۔

ماہرین کی ٹیم نے آٹھ ہفتوں تک ایک تحقیق میں وٹامن سی کی کمی کا شکار 155 افراد میں غذاؤں کے اثرات کا جائزہ لیا۔شرکا کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کو وٹامن سی سپلیمنٹ، دوسرے کو پلیسیبو (غیر فعال دوا جس کے کوئی اثرات نہیں ہوتے) جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ دو کیوی کھلائے گئے۔

بعد ازاں ان افراد نے اسمارٹ فون سروے کے ذریعے اپنی طبعیت، مزاج اور نیند کے معیار کے ساتھ جسمانی سرگرمی کے متعلق بتایا۔برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیوی کے باقائدہ استعمال سے طبعیت اور مزاج میں چار روز کے اندر بہتری دیکھی گئی اور یہ اثر 14 سے 16 روز کے درمیان اپنے کمال کو پہنچا۔