جی این این سوشل

دنیا

افغان حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے ،شنگھائی تعاون تنظیم

یہ بات آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسلوں کے انیسویں سالانہ اجلاس میں کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغان حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے ،شنگھائی تعاون تنظیم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

یہ بات آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسلوں کے انیسویں سالانہ اجلاس میں کی گئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں اور افغانستان میں مقیم دیگر گروہوں کی موجودگی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اس نے دہشت گردی کے خطرات، بین الاقوامی منظم جرائم، دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے چینلز کو دبانے اور غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

علاقائی

ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لا رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی، بیرسٹر گوہر

کل اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو کو جواب دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں انتہائی غیر مناسب زبان استعمال کی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے انتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، ان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول نے اسمبلی میں تقریر کی، کل اسمبلی کے فلور پر چیئرمین پی پی کو جواب دیں گے، لیڈر آف اپوزیشن اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے بھی فلور پر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے ہیں، بلاول بھٹو نے آج پارلیمان کو غلط الفاظ سے نوازا، پی پی چیئرمین کی تربیت واقعی آصف زرداری صاحب نے کی ہے۔ بلاول جمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں، بلاول بھٹو نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی اسپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول بھٹو کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر ڈیبٹ جاری تھی، آج 8 بجے تک اجلاس چلنا تھا لیکن بلاول زرداری کے خطاب کے بعد کارروائی ملتوی کردی گئی۔ دنیا پر عیاں ہوگیا کہ جمہوریت سے متعلق ان کی بات برائے نام ہے، بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا پھر بھی ڈپٹی اسپیکر نے ان کے الفاظ حذف نہیں کیے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ایوان پیپلز پارٹی کے نمائندہ کے طور پر چلایا، ہم جمہوریت آگے لے کر چلانا چاہتے ہیں، وہ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے ایوان کی کارروائی کو خراب کرنے کی کوشش کی،جن کو ہم نے جواب دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

59 سالہ رابرٹ فیکوکے پیٹ میں گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلوواکیہ کے وزیر اعظم  ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 59 سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت چوٹ لگی جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔

پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر وحشیانہ اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں بہت زیادہ طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll