جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وائرس : ملک میں مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید92 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار028نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس : ملک میں مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے
کورونا وائرس : ملک میں مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید92فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار022ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 26ہزار 695ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی  شرح 3۔93فیصدرہی۔

 

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ40ہزار 989110 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار132افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 20ہزار 488ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 073افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 33ہزار450ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4113 افراد چل بسے۔

 

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار370کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 285 مریض چل بسے ۔

 

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار446جبکہ اموات کی تعداد763 تک جاپہنچی ۔

 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 608افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار344ہوچکی ہے جبکہ 549افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 3889 فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 52 ہزار574مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

 

پاکستان

لندن میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لندن  میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے ۔

مستقبل میں صادق خان کیلئے کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاکہ ایک محنت کش پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قابل فخر بیٹے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll