جی این این سوشل

جرم

وزیر اعلی سندھ نے دو شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے پاس ایک کروڑ پینتیس لاکھ کی خطیر رقم تھی جس کو وہ بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے اور ڈاکو رقم لوٹ کر موقع واردات سے فرار ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلی سندھ نے دو  شہریوں کی  ہلاکت کا نوٹس لے لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے میٹرو ویل میں دو شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا۔

 سندھ کے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہوں نے زیادہ سٹریٹ کرائمز والے علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے پاس ایک کروڑ پینتیس لاکھ کی خطیر رقم تھی جس کو وہ بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے اور ڈاکو رقم لوٹ کر موقع واردات سے فرار ہو گئے ۔ 

 

جرم

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز  کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے  ثنا عرف بارو سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔

 دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

 علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری

اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے  ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 5 تجاویز میں ایف بی آر کی پیشہ ورانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری کے علاوہ انسداد اسمگلنگ، افسران کے پرفارمنس منیجمنٹ رجیم اور افسران کی نقل و حرکت اور ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی منظوری شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لیے 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیلئے منظور کی گئی گرانٹ سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

 پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
 پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll