جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ صبا قمر نے اپنا سر منڈوانے کی حامی بھرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمرکاکہناتھا کہ اگر کسی اچھے پراجیکٹ پر کام کرنے کو ملا توسر بھی منڈوا سکتی ہوں،اس حوالے سے ساتھی اداکارؤں سے رائے بھی لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ صبا قمر نے اپنا سر منڈوانے کی حامی بھرلی
اداکارہ صبا قمر نے اپنا سر منڈوانے کی حامی بھرلی

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا الگ ہی مقام بنایا اور اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں شرکت پر ان سے میزبان نے دلچسپ سوالات کئے اور ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا کہ وہ اب کس ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں؟

میزبان کوجواب دیتے ہوئے اداکارہ صبا قمر کا کہناتھا کہ کسی اچھے پراجیکٹ سے آفر آئی تو ضرور کروں گی اس کے لئے مجھے سر بھی منڈوانا پڑا تو یہ کام بھی کروں گی، اس حوالے سےاداکارہ نے اپنے ساتھی اداکاروں سے فون پر رائے بھی لی جس پر اداکار عدنان صدیقی ،مہوش حیات اور سرمد کھوسٹ نے رضا مندی کا اظہار کیا جبکہ اداکار بلال اشرف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کوئی ہالی ووڈکا بڑا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں تو وہ لازمی اس آپشن کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے کمرے میں داخل ہونے والوں کےلئے شرائط رکھیں،انسٹاگرام اسٹوری  کےذریعےاداکارہ  صبا قمر نے سب کو بتادیا کہ اگر سیٹ پران سےملناہےتوایک بات کا خیال رکھنا ہوگا،بغیر ماسک   کسی کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ، درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سےمستعفی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔

آصف زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف زرداری کی ہمشیرہ، رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپر کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll