جی این این سوشل

علاقائی

سند ھ حکومت کا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سند ھ حکومت کا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی تنخواہیں بند کرنے کا  فیصلہ
سند ھ حکومت کا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔

دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جب کہ 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور  4 لاکھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگواچکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور  21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ْ

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll