میرے بیٹوں کا خون میرے لوگوں (فلسطینیوں) کے خون سے زیادہ قیمتی اور محبوب نہیں، سربراہ حماس


حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کا خون میرے لوگوں (فلسطینیوں) کے خون سے زیادہ قیمتی اور محبوب نہیں۔
قطر کے میڈیا آؤٹ لیڈ الجزیرہ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات بالکل واضح ہیں۔ ہم اس معاملے میں کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ مذاکرات کے انتہائی اہم مرحلے میں میرے بیٹوں کو شہید کرکے وہ حماس کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔
ہنیہ کے سب سے بڑے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے فیس بک پر اپنے تین بھائیوں اور ان کے بچوں کی شہادت کی تصدیق کی۔ اس فیملی کی کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ عید منانے کے سلسلے غزہ کے الشتی کیمپ میں اپنے گھر کی طرف جارہی تھی۔
61 سالہ اسماعیل ہنیہ کے 13 بیٹے بیٹیاں ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں ان کے تین بیٹوں (حازم، عامر اور محمد) کے علاوہ تین پوتے اور ایک پوتی بھی شہید ہوئی۔
اسماعیل ہنیہ کو 2017 میں حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ تب انہوں نے اسرائیل کی طرف سے سفر پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے بچنے کے لیے کبھی ترکیہ اور کبھی قطر میں سکونت اختیار کی ہے۔ قطر میں سکونت پذیر ہونے کی بدولت وہ حماس کے مرکزی اتحادی ایران کے ساتھ اسرائیل سے جنگ بندی کے معاملے پر گفت و شنید کی پوزیشن میں رہے ہیں۔
حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کا اعلان کرے، اسرائیلی فوج کو فلسطینی علاقوں سے نکالا جائے اور نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں کی موت ہوئی ہے،غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں ہنیہ کے بیٹے حازم إسماعيل هنية اور ان کی دو بیٹیاں منی اور آمال، امیر اسماعیل هنية اور ان کے دو بیٹے خالد اور رزان، محمد اسماعیل ہنیہ جبکہ ان کی بیٹی ملاک شدید زخمی ہیں۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 hours ago





