Advertisement

سفاک شخص نے بیوی سمیت 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سجاد نامی شخص نے قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 11 2024، 7:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سفاک شخص  نے بیوی سمیت 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سفاک شخص نے بیوی سمیت 7 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سجاد نامی شخص نے اہلیہ سمیت اپنے سات بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، واقعے کے بعد قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم سجاد فرار ہونے کی کوشش کی، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ صدر نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، ملزم ایک ٹانگ سے معذور اور درزی کا کام کرتا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزم سجاد بے روزگار تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔

 

Advertisement