جی این این سوشل

تجارت

 عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا

فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 عالمی بینک پاکستان کو توانائی منصوبے کے لیے 1 ارب ڈالرز قرض دے گا۔

ورلڈ بینک دستاویز کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جون میں قرض کی منظوری متوقع ہے، فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔

منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو فیول کاسٹ کی مد میں سالانہ 1.8 ارب ڈالر بچت ہو گی، داسو ہائیڈرو منصوبہ 7 سال کی تاخیر سے سال 2028 تک مکمل ہو گا۔2013 میں شروع ہونے والے منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دسمبر 2021 تھی۔

تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالرز ہو گئی۔منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔

پاکستان

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔

 تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آرکا بتاناہے کہ فتح2  راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب تجربے پر پاک فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح-ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو ایویونکس،جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں ہیٹ ویو کا دوسرا سپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری طرف برسات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیرممکن نہیں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔

بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔

بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ  کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll