جی این این سوشل

جرم

وزیر اعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی کاوشوں کو  سراہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے کام لیتے ہوئے ملک دشمنوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کے ساتھ اپنے دلیر فوجیوں کو اس جراتمندانہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لانس حوالدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کیلئے یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلے کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وطن عزیز کے فرزندوں کی بے مثال قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی  کارروائی  ، چار دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگروں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں4دہشتگردہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ قاری واجدعرف قاری بریال اورساتھی سرغنہ رازق شامل تھے۔  فورسزنے اپنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کاٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنےدہشتگردوں سےبرآمداسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لےلیا، مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کاخیرمقدم کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے ، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے  کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مارے بیک ڈور کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری بات ہوئی ہے ، اگر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہوگی تو وہ میں لے کر آؤں گا یا عمران خان صاحب خود جیل میں بتائیں گے، ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے، کسی مذاکرات کے بارے میں کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے، پارٹی میں اختلاف رائے ہوسکتی ہے، یہ کنگز پارٹی نہیں ہے، یہاں آمریت نہیں ہے، ہم سب کو کہتے ہیں کہ رائے کا اظہار کرو لیکن جب پارٹی فیصلہ کر لیتی ہے تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور پارٹی فیصلے کا مطلب ہے عمران خان کا فیصلہ، خان صاحب لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں یا اس سے باہر ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے،جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  نوازشریف کے سارے کیسز معاف ہورہے ہیں، نوازشریف نےتوشہ خانہ میں لاکھوں کروڑوں کی گاڑیاں لیں مگر کلین چٹ مل گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے، مریم نواز دفتر میں بھی پولیس کا لباس پہنتی ہیں، ساری پولیس سیاسی طور پر استعمال ہورہی ہے ، اسحاق ڈار نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں، اپنے فرنٹ مین کو اپنے استعمال میں لانے کیلئے عہدہ دیا گیا جبکہ آئین کے اندر ڈپٹی اسپیکر کو کائی عہدہ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام پی اے سی کی چیئرمین کے لیے واپس نہیں لیا گیا لیکن اس معاملے پر کل تک فیصلہ ہوجائے گا، خان صاحب کے اوپر ہے کہ وہ کس کو چنیں۔ سینیٹ انتخابات کا تنازع ختم ہونا چاہیے، ہماری اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہے، ہماری درخواست ہے کہ اسے جلد سے جلد سنا جائے، جو لوگ پارٹی سے جا چکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر وہ ہمارے احتجاج کو مزاحمت کہتے ہیں اسے تو کہہ لیں۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے چڑھائی کا نہیں کہا بلکہ کہا کہ اگر ہماری ساتھ زیادتی ہوگی تو خیبرپختونخوا اٹھ کھڑا ہوگا، انہوں نے اس تناظر میں بات کی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان بارہا کہہ چکے کہ پاکستان بھی ہمارا، ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے اور یہی پارٹی کا مؤقف ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll