جی این این سوشل

دنیا

کینیڈا : ٹورانٹو سے اسرائیل کی پرواز منسوخ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد 8 اکتوبر کو بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروس معطل کر دی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈا  :  ٹورانٹو سے اسرائیل کی پرواز منسوخ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایئر کینیڈا نے ٹورانٹو سے اسرائیل کی پرواز منسوخ کر دی۔شنہوا کے مطابق ایئر کینیڈا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ایئر کینیڈا کی فلائٹ نمبر اے سی 80جو کہ پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شام 4:25 پر روانہ ہونا تھی کو حکومتی یا ریگولیٹری پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیاہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ حکومتی یا ریگولیٹری پابندیاں اس وقت ہو سکتی ہیں جب داخلے کی ضروریات، کسٹم کے عمل، صحت اور حفاظت کے اقدامات، یا دیگر مقامی سیاسی حالات میں تبدیلیاں آئیں۔واضح رہے کہ مونٹریال میں قائم ایئر کینیڈا نے، دیگر بین الاقوامی کیریئرز کی طرح، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد 8 اکتوبر کو بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروس معطل کر دی تھی اس دوان ٹورنٹو اور تل ابیب کے درمیان پروازیں 9 اپریل کو دوبارہ شروع کی گئی تھی جن کو دوبارہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ، ہمت ہے تو روک کر دکھائے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے جو ہم کریں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا، کیا پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا۔  آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب کبھی بھی جہاں کہیں بھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہےیا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے۔ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے۔عوامی مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہے کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے-

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے آپ اگر اس قسم کا رویہ رکھیں گے تو میں واضح کردوں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تو اپنے آپ کو جمہوری کہتے ہیں، ہمارا ایک جلسہ ان سے برداشت نہیں ہورہا، کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟ یہ بدترین الیکشن ہوا ہے، عوامی مینڈیٹ پامال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گندم کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہیئے۔

اسد قیصر نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداروں سے کہتا ہوں کہ احتجاج میں شرکت کریں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی مئی کا مہینہ آرہا ہے، یہ پھر 9 مئی 9 مئی کریں گے، آپ نے جتنا رونا رویا عوام نے پھر بھی آپ کے بیانیے کو زمین بوس کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں، چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کو کمیشن کا حصہ بنائیں، 9 مئی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ذمہ دار ہو اسے سزا دیں، 9 مئی پی ٹی آئی کو اقتدار سے دور رکھنے کا ڈرامہ ہے، موجودہ حکومت فارم 47 سے وجود میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پیر کو 500 روپے کم ہو کر 243,900 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 244,400 روپے تھی۔

 سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کم ہو کر 209,534 روپے سے کم ہو کر 209,105 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,072 روپے سے کم ہو کر 191,680 روپے ہو گئی۔


فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2،337 ڈالر سے کم ہوکر 2،335 ڈالر ہوگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll