دہشت گردی کے خلاف مکمل پلان تیار کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرے


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔
اجلاس کو کمشنر اور ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نے واقعہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی بیخ کنی اور مکمل روک تھام کے لیے سکیورٹی پلان کو از سر نو مرتب کیا جائے گا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ صرف سکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے ، بلوچستان کی عوام دہشت گردی کی اس عفریت کے خلاف سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے اور یہ جنگ سیاست دانوں، سول آرمڈ فورسز ، بیوروکریسی عدلیہ اور میڈیا نے مل کر لڑنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کی جنگ کو سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے ۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ نوشکی میں قتل ہونے والے تمام افراد کو سات دنوں کے اندر معاوضہ ادا کیا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے افسوسناک واقعات کے مکمل تدارک کے لیے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں اور حکومت بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرے ، حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل قلع قمع کرے گی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 11 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 11 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- 29 منٹ قبل

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 13 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 14 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 13 گھنٹے قبل

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل