جی این این سوشل

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


پریس گیلری میں پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کردہ کارڈز پر اجازت ہوگی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے ،  اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

منگل کو ہونے والے مشترکہ اجلاس کا پچھلا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

سپریم کورٹ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

نیب ترامیم کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ عمران خان کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔

ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئر لینڈ کا کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

آئر لینڈ کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل  اپنی ٹرینگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 25، تیسرا 28 اور چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکہ اور ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے تین میچز کھیلے، جس میں پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب ہواتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ہانس کلیوگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض یورپ میں 40 فیصد اموات کی وجہ ہیں،یہ ایک دن میں 10ہزاراور سال میں 40 لاکھ اموات کے برابر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ برانچ کے ڈائریکٹر ہانس کلیوگ نے یورپی باشندوں پر زور دیا کہ وہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے 2030 تک دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

یورپ میں 30 سے 79 سال کی عمر کے تین میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جس کی وجہ اکثر نمک کا استعمال ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ نمک کی اوسط مقدار زیادہ سے زیادہ پانچ گرام یا ایک چائے کا چمچ یومیہ ہے جبکہ ادارے کے یورپی خطے کے 53 میں سے 51 ممالک کے افراد اس سے زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کی بڑی وجہ پروسیس شدہ کھانے اور سنیکس ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ زیادہ نمک کا استعمال بلڈ پریشر بڑھاتا ہے جس سے امراضِ قلب مثلاً دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ادارے نے کہا کہ یورپ میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ کی رپورٹ کے مطابق اس خطے میں خواتین کی نسبت مردوں میں امراضِ قلب سے موت کے امکانات تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll