ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر22 اپریل کو 2روزہ دورہ کر رہے ہیں


ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع، ذرائع ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی صدر 22 اپریل کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستانی صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ دنوں ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی اور ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کو بھی حتمی شکل دی گئی تھی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کے دورہ میں سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون، آزاد تجارت معاہدہ (اے ٹی اے) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات بھی ہوگی۔
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت اور امریکی پابندیوں سے بچنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، صدر آصف زرداری اپنے ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔
ایرانی صدر اہراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، غزہ پر مسلسل اسرائیلی جارحیت اور ایران اسرائیل کشیدگی پر بھی بات چیت ہوگی۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 17 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 15 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 16 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 12 hours ago
