مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کوقابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کوقابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے،بجلی کی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے،ونڈ ،پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ بجلی چوری ایک بہت
بجلی کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔ معیشت سے متعلق مختلف اجلاس ہو چکے ہیں۔ ملک میں بارشیں ہو رہی ہیں اس سے ڈیموں میں بھی پانی آئے گا اور پن بجلی کی پیداوار بڑھے گی۔ بارشوں سے جانی نقصان بھی ہو اہے ۔ این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرے تاکہ جہاں جہاں بھی بارشوں سے نقصان ہواہے وہاں پر امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے ۔بجلی چوری کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ دوسرے صوبوں کو بھی اس حوالےسے اقدامات کرنے چاہیئں۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنا ہو گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے بغیر مطلوبہ فوائد کاحصول ناممکن ہے۔ بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیاں اور کمزوریاں دور کرنا ناگزیر ہے۔ بجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد بڑھانے کے لئے ماہرین کی خدمات لینے کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائی جا سکے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اضافی بجلی کو بھی استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ پن بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ونڈ، پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ 27 ارب ڈالر کی درآمدات سے ہم اپنی بجلی اور ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ مافیاز ملک کی دولت کو نچوڑ رہے ہیں۔ بجلی کی پیداوار کے لئے اگر ہم متبادل ذرائع استعمال کریں تو اربو ں ڈالر کا تیل کادرآمدی بل کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی اگر کر لی جائے تو ہمیں مستقبل میں بہت فائدہ ہو گا

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 7 hours ago

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 5 hours ago

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 8 hours ago

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 7 hours ago

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 11 hours ago
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 5 hours ago
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 8 hours ago
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 5 hours ago

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 9 hours ago
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 11 hours ago