مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی، ترجمان ای سی پی


ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ 36 ہزار311 تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔
ملک بھر میں 18سے35سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 145 ہے۔ ملک میں 36 سے 45 سال کے ووٹرز 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔

آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزما،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

سوات،مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگو ں میں خوف و ہراس
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا دورہ آذربائیجان،مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ،آج پھر مہنگا ہوگیا،فی تولہ قیمت کیا ہے؟
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل