وزیر خزانہ اورنگ زیب کی امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی آمد، اہم ملاقاتیں متوقع
بین الاقوامی میڈیا اور تھنک ٹینک نمائندگان سے ملاقاتیں بھی وزیرِ خزانہ کے شیڈول میں شامل ہیں
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی آمد ، وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی سالانہ سپرنگ میٹنگز میں شرکت کریں گے ۔ائیرپورٹ پہنچنے پر سفیر پاکستان مسعود خان اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے وزیرِ خزانہ کا استقبال کیا۔
وزیر خزانہ ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکام سے ملاقات کریں گے. بین الاقوامی میڈیا اور تھنک ٹینک نمائندگان سے ملاقاتیں بھی وزیرِ خزانہ کے شیڈول میں شامل ہیں۔
امریکہ روانگی سے قبل گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال پر گفتگو شروع کریں گے اور وہ (آئی ایم ایف کا وفد) مئی میں واپس آئیں گے اور پھر ہم ایکسنڈڈ فنڈ پروگرام کو لے کر آگے چلیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد بھی ہیں۔
15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا
- 4 گھنٹے قبل
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- 15 گھنٹے قبل
حکومت پنجاب کا رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش، برفباری، راستے بند
- 4 گھنٹے قبل
پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں،بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال
- 3 گھنٹے قبل
نام نہاد بلوچ تنظیمیں اپنے ہی کارکنوں اور کمانڈروں کو قتل کردیتی ہیں،سابق بی ایل اے کمانڈر
- 34 منٹ قبل
امریکی عدالت نےصدر کے پیدائشی شہریت کو تبدیل کرنے کے حکم کو عارضی طور پر روک دیا
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل