جی این این سوشل

دنیا

یورپی یونین اور جی سیون کا مشرق وسطی میں امن قائم کرنے پر زور

یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مزید خون خرابے سے بچنے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یورپی یونین اور جی  سیون کا مشرق وسطی میں امن قائم کرنے  پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یورپی یونین اور گروپ جی 7 کے رہنمائوں نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بڑھتی کشیدگی روکنے پر زور دیا ہے۔

گروپ جی 7 ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کیلئے فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدامات سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا کہ گروپ سات ممالک کے رہنمائوں نے فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مزید خون خرابے سے بچنے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں۔

 

 

جرم

بشا م خود کش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشا م  خود کش حملے میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرزپرحملےمیں ملوث چاردہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ  کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم جماعت  ٹی ٹی پی سےہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  ٹی ٹی پی  نیٹ ورک کےدیگردہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی۔


ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملے کا مرکزی دہشتگردعادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگرملزمان محمد شفیق قریشی، زاہدقریشی نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔

کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عادل شہبازنے ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اورحملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد  رہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرزکی بس پر خود کش حملے میں 5 انجینئرزہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll