جی این این سوشل

علاقائی

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جامشورو: کوچ اور آئل ٹینکر   میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جامشورو: ضلع جامشوروکے علاقے منجہد  میں آج صبح انڈس ہائی وے پرایک کوچ اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم 4 افرادجاں بحق جبکہ 25 افراد  زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس کے مطابق کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔زخمیوں کو جامشورواورحیدرآبادکے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اورکمشنرحیدرآباد کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دنیا

امریکہ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

ملزم کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ میں  گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

امریکہ میں ملزم نے گرفتار سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے بھی ملزم کی فائرنگ کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گولی مار دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میںلے کر بندوق برآمد کر لی۔

واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میں اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll