جی این این سوشل

علاقائی

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد  جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 کوئٹہ : چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رنگین چوک پر کمرے کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کلی ٹاکی، رحمان کہول روڈ، بائی پاس، نیو آبادی ، گلدار باغیچہ ، محمود آباد اور روغانی میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش سے چمن میں ریلوے ٹریک، سینہ روڈ سمیت رابطہ سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں ، ایف سی قلعہ ، پاڈو کاریز ڈیم ، نادرا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ سال 2024 اور 2025 میں پوری دنیا میں بارشوں کے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور دبئی میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کچے کے علاقے میں آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز سندھ ، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم اور صدرمملکت کا پاکستان کے لیے انتھک محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین

محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع صدرمملکت  آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محنت کشوں کی صحت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حالات زندگی بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

صدر مملکت آصف زرادی کا کہنا تھا کہ آج ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کا اہم کردار ہے،ملکی ترقی کے لیے مزدوروں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے انتھک کوششیں کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll