Advertisement

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک ایران تعقات بہتر کرنا ہوں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان اور اعلیٰ سطح کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 21 2024، 3:28 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک ایران تعقات  بہتر کرنا ہوں گے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری موت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے ایرانی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان اور اعلیٰ سطح کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

Advertisement