پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا


لاہور: قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2 ،2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ووٹنگ ہو رہی ہے جبکہ پنجاب کی 12 صوبائی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی 2،2 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔
پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
پنجاب اور بلوچستان کے چند انتخابی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ان شہروں میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفر وال، بھکر، صادق آباد، علی پور چٹھہ اور کوٹ چٹھہ و دیگر شامل ہیں۔
پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ عارضی طور پر معطل رہے گی۔یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے گیا گیا۔
انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اہلکار انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انتخابی مواد بھی تحویل میں نہیں لیں گے۔ سول فورسز اور فوجی اہلکار پولنگ کے عمل میں غیر جانبدار رہیں گے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہو گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ مانیٹرنگ سنٹر نتائج موصول ہونے تک کام کرے گا۔
علاوہ ازیں 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سول آرمڈ فورسز اور آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔ گزشتہ روز حکومت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے گئے تھے۔
یاد رہے گزشتہ روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن2024 کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے تیار ہے،پنجاب کے 2599پولنگ سٹیشنز میں سے 419اانتہائی حساس جبکہ1081حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ 663مردانہ، 649زنانہ، 1289مشترکہ پولنگ سٹیشنزپر موجود الیکشن عملے کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔
آئی جی نے کہا کہ الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے۔ووٹرز، پولنگ عملے، شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز، سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہیں۔

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 7 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 9 hours ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- a day ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 8 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 4 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- a day ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- a day ago


.jpeg&w=3840&q=75)

