Advertisement

محمد رضوان نے ٹی 20 میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

محمد رضوان نے ٹی 20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 21 2024، 2:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمد رضوان نے ٹی 20 میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد رضوان نے تیز ترین رنز بنانے کا کارنامہ 79وین اننگز میں حاصل کیا۔

اس سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81 ویں، 81 ویں اننگز میں 3 ہزار ٹی 20 رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، قومی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Advertisement