Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی پرفامنس دینا میرا ہدف ہے ، محمد عامر

ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں ، فاسٹ باؤلر قومی کرکٹ ٹیم 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 21 2024، 3:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی پرفامنس دینا میرا ہدف ہے ، محمد عامر

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں اچھی پرفامنس دینا میرا ہدف ہے ، ٹیم کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں فٹنس پر خاص توجہ دے رہا ہوں اور 2019 کی نسبت آج خود کو زیادہ فٹ محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے، تمام سینئر کھلاڑی اچھا ماحول بنانا چاہتے ہیں، ٹیم میں اچھا ماحول رکھیں گے تو کارکردگی بھی اچھی ہو گی۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ بائولنگ پارٹنر شپ میں ہی ہوتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔ان دونوں باؤلرز کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض کو تجویز دی ہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو بڑا کیا جائے، راولپنڈی کے کراؤڈ نے کبھی مایوس نہیں کیا ، جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔

Advertisement
Advertisement