جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں قومی اسمبلی کی 1،صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پرضمنی الیکشن  کیلئے پولنگ جاری

اہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 167 ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں قومی اسمبلی کی 1،صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پرضمنی الیکشن  کیلئے پولنگ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں قومی اسمبلی کی 1،صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں پرضمنی الیکشن  کیلئے پولنگ جاری ہے

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 167 ہے جن میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 586 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 584 ہے۔

این اے 119 میں کل 338 پولنگ اسٹیشز قائم کئے گئے ہیں جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 994 ہے، مردوں کیلئے533 جبکہ خواتین کیلئے461 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 89 جبکہ خواتین پولنگ اسٹیشنز 89 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز 160 ہیں۔

لاہور کے حلقہ پی پی 147 میں  کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 847 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 680 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 167 ہے۔

حلقے میں کل 232 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جن میں مردوں کیلئے95 جبکہ خواتین کیلئے91 اور مشترکہ 46 پولنگ اسٹیشنز قائم  کئے گئے ہیں۔کل 679 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں کیلئے 360 جبکہ خواتین کیلئے 319 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

پی پی 149 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 448 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 879 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 569 ہے۔

حلقے میں کل 218 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جن میں مردوں کیلئے 64 جبکہ خواتین کیلئے64 اور مشترکہ 90 پولنگ اسٹیشنز قائم،کل 645 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں  کیلئے342 جبکہ خواتین کیلئے 303 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے ۔

 پی پی 158 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 616 ہے جن میں  مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 818 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 82 ہزار 798 ہے۔

حلقے میں کل 116 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے44 جبکہ خواتین  کیلئے43 اور مشترکہ 29  پولنگ اسٹیشنز قائم، کل 350 پولنگ بوتھ قائم ،مردوں کیلئے  193 جبکہ خواتین کے لئیے 157 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

 پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 395 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 80 ہزار 338 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 63 ہزار 057 ہے۔

حلقے میں کل 99 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جن میں مردوں کیلئے 31 جبکہ خواتین  کیلئے30 اور مشترکہ 38 پولنگ اسٹیشنز قائم،کل 272  پولنگ بوتھ قائم،مردوں کیلئے 152 جبکہ خواتین کیلئے 120 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے۔

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان  تیسرا میچ کل  کھیلا جائے گا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں بروز منگل تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان،ملائیشیا کی ٹیم نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیم جنوبی کوریا سے نبرد آزما ہو گی،

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل) منگل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں منگل کو دوسرا میچ کینیڈا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ میزبان ملائیشیا اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچوا ں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 11مئی کو ہوگا

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران اور سعودیہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطا لبہ کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کے دوران غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔العریبیہ نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کے مطابق گیمبیا میں منعقدہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء نے “دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے محفوظ انسانی اور امدادی راہداریوں کی فراہمی پر زور دیا۔واضح رہے کہ گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس میں ہفتے کے روز اسلامی ممالک کے درجنوں رہنما اور وزراء شریک ہوئے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت تفصیلی بات چیت کی۔کل ہفتے کو سربراہی اجلاس سے پہلے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll