Advertisement
علاقائی

ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے باعث کل شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی ،کل تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 23rd 2024, 12:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی صدر کی  پاکستان آمد پر کل لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور: ایرانی  صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کے دورے  کے باعث لاہور میں کل مقامی تعطیل ہو گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی  پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ لاہور کے باعث کل شہر میں مقامی عام تعطیل ہوگی ،کل تمام تعلیمی ادارے سکول کالج یونیورسٹی بند ہونگے ،تاہم پنجاب سو ل سیکرٹریٹ اور ڈویژنل دفاتر کھلے رہیں گے ۔ 

واضح رہے کہ  ڈی سی آفس اور ضلعی دفاتر بھی  بند ہونگے۔

Advertisement