جی این این سوشل

دنیا

دنیا میں مہلک کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا ہر خطہ مہلک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، اس موذی وباء کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں دن بدن مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا میں مہلک کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات
دنیا میں مہلک کورونا وائرس سے 1 دن میں 9 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 33 لاکھ 28 ہزار 934 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 27 ہزار 657 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار 876 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 95 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 401 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 240 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 23 ہو چکی ہے۔ 

کورونا وائرس کے امریکا میں 55 لاکھ 24 ہزار 788 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 631 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار 995 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

 1ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 44 ہزار 101 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار 879 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 70 ہزار 968 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 41 ہزار 954 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 916 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 1 ہزار 29 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 976 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 76 ہزار 468 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 23 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 8 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 823 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 6 ہزار 16 ہو چکی ہے.

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 415 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 27 ہزار 719 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 80 ہزار 411 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 39 لاکھ 15 ہزار 397 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 733 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 4 ہزار 685 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 424 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 418 تک جا پہنچی ہے۔

علاقائی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی۔جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کے مطابق تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ ن لیگ نے پی پی قیادت کی اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی، نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ طلب

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکینڈل کیس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  طلب

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پہلی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

گندم درآمد اسکینڈل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےبنائی جانےوالی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس۔ اجلاس سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں ہوا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ کمیٹی نے نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ کو بھی طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll