فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔
فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکہ کے سابق صدر کا اکاؤنٹ جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد 2 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق امریکی صدر کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے، ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں 2 سال کے لیے قید کر دیا ہے اور آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
فیس بک کے نائب صدر نے وضاحت کی کہ فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو مؤثر اور یقینی جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 44 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو محفوظ قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ضلع جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست پر جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل

آپریشن بنیان المرصوص: حکومت کا16 مئی کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جنیداکبر کوچیئرمین پی اے سی برقراررکھنےکافیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا عالمی برادری سے بھارتی جوہری تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس
- 3 گھنٹے قبل

ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج
- 3 گھنٹے قبل

مسافروں کے لیے اچھی خبر،ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کے لیے بڑا دھچکا،امریکی صدر کا ایپل کمپنی کوبھارت میں پلانٹ کانہ لگانے کا مشورہ
- ایک گھنٹہ قبل

3 بھارتی رافیل طیارے سری نگر، جموں اور بھٹنڈہ میں گرنے کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل