جی این این سوشل

پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات ، ‎قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ‎ ‎مقتول خاندان ملک ظفر کو ٹکٹ جاری کرنے پر سراپا احتجاج‎ ‎ہیں ۔مقتول سید آصف نقوی کے ورثاء نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی ‏مظاہرہ‎بھی ‎کیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیر انتخابات ، ‎قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہونے کا انکشاف
آزاد کشمیر انتخابات ، ‎قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کوپی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق  آزاد کشمیرانتخابات 2021‏ میں ‎ ‎قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کو پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی)  کا ٹکٹ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے حلقہ راج محل میں ملک ظفر کو ٹکٹ ‏جاری کیا‎ ‎ہے۔

جی این این کے مطابق ‎ ‎مقتول خاندان ملک ظفر کو ٹکٹ جاری کرنے پر سراپا احتجاج‎ ‎ہیں ۔مقتول سید آصف نقوی کے ورثاء نے  پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی ‏مظاہرہ‎ ‎کیا ۔

لواحقین کا کہنا تھا  کہ  سید آصف نقوی کے قاتل کو ٹکٹ دے کر ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے،  عمران خان ملک ظفر سے ٹکٹ فوری واپس لیں، ملک ظفر کیخلاف قتل کا مقدمہ زیر التواء ہے، ‎ ‎ملک ظفر ممبر اسمبلی بن گیا تو کیس پر اثر انداز ہوگا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ‎ ‎پی ٹی آئی امیدوار تین سال تک قتل کے مقدمے میں جیل کاٹ چکا ہے۔

خیال رہے کہ   آزادکشمیر کے عام انتخابات رواں سال  جولائی کے مہینے میں ہونگے۔

گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی )  کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو لکھا گیا  خط سامنے آیا تھا۔ این سی او سی نے موجودہ حالات کے پیش نظر انتخابات کو 2 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔

خط میں کہا گیا تھاکہ  کورونا کی تیسری لہر سے پاکستان بہترین انداز میں نمٹ رہا ہے، این سی او سی کی موجودہ حکمت عملی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے، آزاد کشمیر میں اب تک 0.175 ملین کی آبادی کو ویکسینیشن کی جاچکی ہے، ستمبر کے آخر تک آزاد کشمیر میں دس لاکھ سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوجائے گی۔

 خط میں کہا گیا تھا کہ  انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیاسی و سماجی اجتماعات سے وباء میں اضافے کا خدشہ ہے،آزاد کشمیر میں کورونا شرح پہلے سے زیادہ ہے ، جولائی میں ہونے والے انتخابات سے اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، اس دورانیے میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ویکسینیشن کو مکمل کیا جاسکے گا۔

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کے لئے 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔

  پراسکیوٹر نے کہا کہ شارٹ نوٹس کردیں ۔

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جسے عدالت نے منطور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔

 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانیوالے راستے کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شواہد کی کمی: شہزاد پر تیزاب پھینکنے کا کیس برطانیہ میں بند

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف برطانیہ میں تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔

ہرٹ فورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے تصدیق کی ہے کہ شواہد کی کمی کی وجہ سے کیس بند کر دیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کے کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات بند تو کر دیں مگر قانونی کارروائی کروں گا۔ شہزاد اکبر نے گزشتہ ہفتے حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ سال 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔ انہیں پاکستانی حکام کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا خط بھی موصول ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو  خط

ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll