لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کی سڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ایم پیکیج برائے بحالی شاہرات کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا ، سردار عثمان بزدار نے صوبے کی سڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ایم پیکیج برائے بحالی شاہرات کی منظوری دے دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے وفاق کی طرز پرتنخواہوں میں اضافہ کر کے اچھی خبر دیں گے ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ سی ایم پیکیج برائے بحالی شاہرات کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا، شہروں اور دیہات کی سڑکوں کوبحال کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے ۔ وزیر اعلیٰ مے بجٹ سازی میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیاد وں پر جاری کرنے حکم دے دیا اور کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی- پی ایس ڈی پی کے تحت خوشاب، میانوالی سرگودھا روڈ تعمیر کی جائے گی- کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے بنائی جائے گی ، گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب میں بہتری کے لئے 10 بڑے منصوبے لائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لئے بجٹ بڑھایا جائے ۔
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- 5 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 7 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- 5 گھنٹے قبل
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- 5 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- ایک گھنٹہ قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 7 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- ایک گھنٹہ قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 2 گھنٹے قبل