جی این این سوشل

پاکستان

احتساب اور کرپشن کے بیانیے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی، رانا ثناء اللہ

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ احتساب اور کرپشن کے بیانیے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے۔حکومت گرانے کا نہیں کہہ رہے یہ خود ہی گر جائیں گے،اگلے الیکشن میں یہ گھروں سے ہی نہیں نکل سکیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

احتساب اور کرپشن کے بیانیے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی، رانا ثناء اللہ
احتساب اور کرپشن کے بیانیے کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی، رانا ثناء اللہ

صدر پنجاب مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   ن لیگ کو تنظیمی انداز میں سیاسی قوت بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، ن لیگ انفارمیشن ونگ کو متحرک کررہے ہیں تاکہ قومی خدمت و خوشحالی ریاست کے طورپر بیانیے کو ووٹ کو عزت دی جائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ   سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہ کر سکا، تہتر سال سے ترقی کے بجائے ایک نقطہ کے گرد ہی گھوم رہے ہیں،  ن لیگ پر امن جدوجہد سے ملک کو جمہوری بناکر مضبوط بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ   پی ٹی آئی فراڈ و جھوٹ پروپیگنڈہ کی حکومت ہے،  انتخابات کے موقع پر ڈرامہ کیا سارے کردار باری باری آکر سبز باغ دکھائے، پی ٹی آئی نے شعوری طورپر پوری قوم کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  بجٹ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ حالات ابتر ہوں گے انہیں پتہ ہی نہیں گورننس کیسے کرنی ہے، وزیراعظم کرپشن کرپشن کرتے اس وقت جتنی کرپشن پنجاب میں اسکی مثال تہتر سال میں نہیں ملتی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ   ڈپٹی کمشنر دو سے تین کروڑ روپے رشوت لے کر تعینات ہورہے ہیں،  تم اندھے ہو اوپر بیٹھ کر باتیں کرتے ہو کس طرح وزیراعلی ہاؤس کرپشن کی آمجگاہ بناہواہے، ایک آدمی جو ہر وقت اپوزیشن کو گالیاں دیتا اور کرپشن کاالاپ راگتاہے ، کرپشن میں ملک کو ڈبو دیا ایسی حالت پہلے نہ تھی فراڈ و جھوٹ پر وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  2023میں  الیکشن پر گھروں سے باہر نکل کر انتخابی مہم  نہیں چلاسکتے، کیونکہ جو حال عوام کاکیاہے،  احتساب کرپشن کا بیانیہ چوراہے میں ہنڈیا پھوٹ چکی ہے،  ڈھائی سال میں پروپیگنڈہ کیا کچھ حاصل نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ  ہم کسی کو نہیں کہہ رہے حکومت گرا دیں، آپ ریت کی دیوار ہیں خود ہی گر جائیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  ہم پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں ہیں  ، بلاول بھٹو نے خود نوازشریف کوباہربھیجنے کا کہا تھا۔   ہمارا ہدف صرف یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، پیپلزپارٹی ہدف نہیں اسی طرف ہدف رہنے دیں جو ہدف ہے۔

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll