جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 1ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 76 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 1ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، 1ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید76 افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار265ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30ہزار 511ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.10 رہی ۔ 

پنجاب

 

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ42ہزار 192 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 290افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

 

سندھ

 

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 23ہزار 072ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 116افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

 

خیبرپختون خوا

 

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 34ہزار321ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4144 افراد چل بسے۔

 

بلوچستان

 

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار729کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 289مریض چل بسے ۔

 

اسلام آباد

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار700جبکہ اموات کی تعداد765تک جاپہنچی ۔

 

گلگت بلتستان

 

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 633افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

 

آزاد کشمیر

 

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار493ہوچکی ہے جبکہ 554افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ 

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  2726فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 63 ہزار111مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی طرف سے’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور(ڈی ای ایس اے)کی طرف سے جاری ’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، نیز اس سےپاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ممالک کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا، جو 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جولائی اور اگست 2023 کے دوران بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش خشک سالی سے متاثر ہوئے،جبکہ پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll