جی این این سوشل

علاقائی

جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

پشاور :وی سی پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پیر کے دن سے جو پروفیسر یا ملازم احتجاجاً کلاس نہیں لے گا ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ
جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  جامعہ پشاور کا احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی سی پشاور یونیورسٹی   کا کہنا ہے کہ پیر کے دن سے جو پروفیسر یا ملازم احتجاجاً کلاس نہیں لے گا ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی۔احتجاجی ملازمین باز نہ آئے تو 5000 سے زیادہ بیروزگار اعلیٰ تعیلم یافتہ افراد موجود ہیں ،جلد بھرتی کرلیں گے۔

وی سی پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ احتجاجی ملازمین ہوش کے ناخن لیں، حکم امتناع سے بجٹ پیش نہیں ہوسکے گا، بجٹ نہیں ہوگا تو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی، یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے باعث میں نے 6 ماہ کی تنخواہ نہیں لی، یونیورسٹی پر 7.9 ملین قرضہ واجب الادا ہے۔

وی سی پشاور یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ  پشاور : احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، آئیں مذاکرات کریں ان کو سنا جائیگا،ملازمین کی الاونسز میں کٹوٹی مشروط طور پر کی گئی ہے مالی حالات ٹھیک ہونگے تو پھر دیا جائے گا۔طلبا کے فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll