صحت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر May 10th 2024, 5:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(جمعہ) لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا ۔

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کلینک بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں کے باشندوں کو اکثر ہسپتال میں علاج معالجے کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب کے آٹھ شہروں میں امراض قلب کے علاج کے لیے سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ان شہروں میں میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، ساہیوال ، مری اور لیہ شامل ہیں۔