کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے لیے سالانہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں تاریخی رقم رکھی گئی، سندھ کیساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال کررہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کیساتھ تعصب برتاجا رہا ہے، سندھ کے لیے سالانہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں تاریخی رقم رکھی گئی ہے، سندھ کیساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ، ہم نے سندھ کے عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے،سندھ کی حکومت کیلئے نہیں ہے ، پیسہ اگر لگا نہیں تو سندھ کی عوام پر نہیں لگا۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے سندھ کی عوام کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کیا، ماضی میں سندھ حکومت کو جو پیسے دیےگئےاس سے سرےمحل اورسوئٹزرلینڈ میں ہیروں کے ہار اور دبئی میں ٹاورز بھی بنے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے عوام اور حکومت میں فرق نہیں کرپارہے، کراچی کے اندر نالوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ، گرین لائن اگلے سال مکمل ہونے جا رہا ہےاس کیلئے پیسہ رکھے گئے ہیں، کئی سال سے کے فور کا منصوبہ تاخیرکا شکار تھا۔
وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کی یونیورسٹیز کیلئے 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وفاق نے سندھ کےعوام کی سہولت کیلئے گرین لائن منصوبے کا آغاز کیا ، ہم نےحکومت میں آکر کے فور منصوبے کیلئے فنڈز مختص کیے۔وزیراعلیٰ سندھ شاید پوائنٹس ا سکورنگ کرنا چاہتے ہیں ، ابھی تک پیپلز پارٹی نے سندھ میں موٹرویز بنانے کیلئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا ، ہم 300ارب سے موٹرویز بنا رہے ہیں۔
وفا قی وزیرکا کہنا تھا کہ عمران خان کسی ایک علاقے کیلئے کام نہیں کرتے ، عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ، یہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام کیلئے کام نہ ہوسکے ،سندھ کے عوام کیلئے کام ہوگا، سندھ حکومت گزشتہ 2 ہفتوں سے تعصب کی سیاست پر اتر آئی ہے، کبھی کہتے ہیں پنجاب نےہماراپانی چوری کر لیا،کبھی کچھ کہتے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال کررہی ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل



