کراچی : حکومت سندھ نے پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ تمام دکانوں کے اسٹاف کو ویکسین لازمی کرانا ہوگا، 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے، آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز، آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت ہوگی، ساحلِ سمندر، بیچ اور سی ویو بھی کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جب کہ سیلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ 5 جون کو کراچی میں کیسز کی شرح 8.5 فیصد تھیں، یکم جون کو کراچی میں 12.45 فیصد کیسز تھیں؛، 5 جون کو حیدرآباد میں 11.06 فیصد کیسز تھیں،30 مئی سے 5 جون تک کراچی شرقی میں 18 فیصد ، ضلع وسطی میں 11 فیصد ، ملیر اور ضلع جنوبی میں 10 فیصد کیسز تھیں۔
جی این این کے مطابق اس وقت کراچی میں 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،شہید بے نظیر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو 3 ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف دے دیا ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل






