جی این این سوشل

علاقائی

میو اسپتال :گارڈ کے ہاتھوں خاتون کا آپریشن ، مریضہ دم توڑ گئی

لاہور: میو اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا تھا، متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میو اسپتال :گارڈ کے ہاتھوں خاتون کا آپریشن ، مریضہ دم توڑ گئی
میو اسپتال :گارڈ کے ہاتھوں خاتون کا آپریشن ، مریضہ دم توڑ گئی

تفصیلات کے مطابق   متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہے، شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میو اسپتال علاج کے لیئے لایا گیا تھا،  وحید بٹ نامی سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا تھا۔

خاتون کے بیٹے شفاقت علی کا کہنا ہے کہ  میری والدہ کل شام کو انتقال کر گئی ہیں،  کل شام سے اسپتال انتظامیہ نے لاش سردخانہ میں رکھی ہوئی ہے،  اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ ہی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  قانونی وجوہات کے باعث متوفی کا پوسٹ مارٹم ہونا ضروری ہے،  لاش کو صرف پوسٹ مارٹم کے لیئے سرد خانہ میں رکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ  میو ہسپتال کے گارڈ نے ضعیف مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کر ڈالا تھا۔ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحید بٹ نے 80 سالہ خاتون کا آپریشن کیا تھا۔ زیادہ خون بہنے سے مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے سرجیکل ٹاور میں داخل کردیا گیا تھا۔

17 مئی کی شام مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا تھا۔ سکیورٹی گارڈ نے مائنر آپریشن تھیٹر میں مریضہ کی خود ہی سرجری کر ڈالی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، 2 روز سکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll