لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پانچ کرکٹرز تاحال متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے منتظر ہیں۔

رپورٹ : انس سعید
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمر امین، عمران رندھاوا اور آصف آفریدی لاہور کے ہوٹل میں ابوظہبی جانے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ حماد اعظم اور خالد عثمان نے انگلینڈ سے ابوظہبی آنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اعظم نے انگلینڈ میں کلب کا بھی کنٹریکٹ ختم کر دیا ہوا ہے حماد اعظم نے پی ایس ایل کے لیے اپنا انگلینڈ میں کنٹریکٹ ختم کیاہے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرکٹرز کے ویزوں کا کام جاری ہے ، اس حوالے سے پیش رفت کا انتظار ہے جلد کرکٹرز کے ویزے جاری ہو جائیں گے اور ابوظہبی پہنچ جائیں گے ۔
کرکٹرعمر امین اسلام یونائیٹڈ ، عمران رندھاوا اور خالد عثمان پشاور زلمی کا حصہ ہیں جبکہ آصف آفریدی اور حماد اعظم نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی ہے ۔
اس سے قبل 25 سے زائد افراد کے ویزے تاخیر سے جاری ہوئے تھے جن میں سے کپتان سرفراز احمد سمیت چھ افراد تاحال ابوظہبی کے ہوٹل میں قرنطنیہ میں موجود ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کا آغاز9 جون سے ہوگا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر 1 سمیت ٹورنامنٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلا جائے گا ۔
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 14 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل









.jpg&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)