اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم مقدمات کی پیروی کرتے کرتے تھک گئے ہیں، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں سزا دی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم ان مقدمات سے تھک گئے ہیں ، ابھی تین مقدمات میں اسلام آباد پیشی ہے، ہم اس روز روز کی چخ چخ سے تھک گئے ہیں۔ہماری غیر موجودگی میں ہمارے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں،بچوں کو لے جاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں۔
ملک کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا انجن ابھی سے دھواں دے رہا ہے۔ خرابیاں برقرار ہیں۔ 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے جینا وبال ہوگیا ہے۔ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا۔ لوگ مہنگائی کے خلاف ایسے ہی نکلیں گے جیسے آزاد کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے ہیں۔ مہنگائی کا یہ حال ہے کہ لوگ مکان کا کرایہ دیں ،بجلی کا بل دیں یا بچے کی فیس دیں،
دبئی پراپرٹی لیکس پر انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد دبئی لیکس آگئی ہے جو حکومت کے خلاف ہے، اس حکومت کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلگوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔ 30جون سے پہلے پہلے سیاست میں جوڈو کراٹے ہونے ہیں، قوم نے وہی کرنا ہے جوآزاد کشمیر میں کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 9مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،اس پرجو جو کرنا ہے کرو، ہم 2سال سے تاریخیں بھگت رہے ہیں، اس ملک میں انصاف دھکے کھارہا ہے،انصاف کا مذاق اڑ رہا ہے۔ اللہ کے بعد عدلیہ سے ہی امید وابستہ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میرا تعلق صرف بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں، میرا بانی پی ٹی آئی سے احترام کا رشتہ ہے۔
شیخ رشید احمد کے وکلاء نے تمام مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شیخ رشید کی درخواست 29 مئی تک ملتوی کردی جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 29 منٹ قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 39 منٹ قبل