وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی


وزیراعلیٰ اور گورنر کی لفظی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔
اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔
گورنرخیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاؤس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو بھی گورنرہاؤس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی،پاکستان کی اپنےشہریوں کیلئےٹریول ایڈوائزری جاری
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی وزیراعظم نے تہران پربڑےحملےکی دھمکی دیدی
- 2 گھنٹے قبل

اردن فضائیہ نے اسرائیل کی طرف پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا
- 6 گھنٹے قبل

شہباز شریف کا ایرانی صدرسے ٹیلی فونک رابطہ ، اسرائیلی حملے کی مذمت
- 4 گھنٹے قبل
مشکل کی گھڑی میں امت مسلمہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے،مولانا فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کوگرےلسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی کوشش ناکام
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی حملوں کے نیتجے میں ابتک 4 اسرائیلی ہلاک ، آپریشن وعدہ صادق سوم جاری
- 4 گھنٹے قبل

ایران: اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں 5 افراد گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کو شکست دے کر جنوبی افریقا ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی حملوں سے اسرائیل کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ
- 8 گھنٹے قبل