15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کے پیش نظر جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا سخت اور فعال نظام متحرک کرنے کی تجویز دے دی، اداروں کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈی لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔
سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اور اشیاء کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل





