علاقائی

ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لا رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 16th 2024, 11:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، کام جلد شروع کیا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گلی محلے،شہروں اور دیہات کی صفائی ستھرائی کا پائیدار نظام وضع کررہے ہیں۔ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور بڑے شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ ملتان، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں کے لئے ملتان وہاڑی ایکسپریس وے بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے ہسپتال میں کیتھ لیب اور کارڈیالوجی کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات کرنے والے جہانیاں کے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ساہیوال کے ایم پی اے قاسم ندیم، لاہور کے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی،سیالکوٹ کے ایم پی اے خرم خان ورک شامل تھے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔