جی این این سوشل

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا
رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

علاقائی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر  سفر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ہونے والی نجکاری کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی بڈنگ کی تقریب میں بلیو ورلڈ سٹی  کنسورشیم نے دس ارب روپے کی بولی لگا دی جس نے پی آئی اے کی انتظامہ کو پریشان کر دیا۔ 

 تقریب منعقد میں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کردی اور بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔

پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پر قہقہے لگے۔

اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پر خود مسکرا دیے، جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب مقرر  کی تھی۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی : صدر زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

ایوان صدر کے مطابق صدرکے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی : صدر زرداری   کا      جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر

صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے، گزشتہ رات جہاز سے اترتے ہوئے صدر آصف زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔

صدرزرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا۔

صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے، صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ صدر آصف زرداری گزشتہ رات ہی 2 روزہ نجی دورے پر اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll