پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 19th 2024, 9:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔