وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر سمیت دیگر افراد کی شہادت پر تعزیتی قرار داد منظور


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا ۔ اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا۔
اجلاس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے خدمات پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جیدعالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔
اجلاس میں ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور ان کے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پوری پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایک جید عالم اور صاحب بصیرت رہنما تھے۔پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھویا دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی کو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاک ، ایران تعلقات اور علاقائی تعاون پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کے پاک-ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری رکھا جائے گا۔ کابینہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف
- 12 گھنٹے قبل

جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب ،سول وعسکری قیادت کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا
- 39 منٹ قبل

لیجنڈری بالی وڈاداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
- 14 گھنٹے قبل

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی قوم کو مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل
شالا مار باغ ،مغلیہ فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے
- 13 گھنٹے قبل

ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی آج بھرپور ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے،توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

یوم آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،کانگریس ارکان اور یورپی یونین کی سفیر کی مبارکباد
- 44 منٹ قبل

پاکستان کا 78واں جشن آزادی قوم کو مبارک،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
- 12 گھنٹے قبل